بیلہ، کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ خوفناک حادثے کا شکار، 41 مسافر جاں بحق، 2 زخمی

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) بیلہ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو خوفناک حادثہ 41مسافر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ریسکیو زرائع کے مطابق اتوار کی صبح کوئٹہ سے کراچی جانے والی الملت مسافر کوچ بیلہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پل سے نیچے گرگئی کوچ گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی علاقہ بیلہ سے دور ہونے کی وجہ ریسکیو آپریشن میں تاخیر کی وجہ سے آگ نے پوری کوچ کو لپیٹ میں لیا اور کوچ میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 41 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بیلہ اور ایس ایس پی لسبیلہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو آپریشن میں میونسپل کمیٹی بیلہ کے عملے سمیت فلاحی اداروں ایدھی فاؤنڈیشن اور لسبیلہ ویلفئیر ٹرسٹ نے حصہ لیا نعشوں اورزخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نعشیں اس قدر جل چکی ہیں انکی شناخت ممکن نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے