لسبیلہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 42 ہوگئی،جھلسنے سے شناخت ناممکن،ڈی این اے کیلئے کراچی منتقل
اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)لسبیلہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 42 ہوگئی،جھلسنے سےشناخت ناممکن،ڈی این اے کیلئے کراچی منتقل تفصیلات کے مطابق بیلہ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ پل سے ٹکراکر ندی میں گرنے سے جھلس کر42مسافر جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح 4 بجے کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے سبب بیلہ سے تقریباً 15 کلومیٹر دور چینکی اسٹاپ کے قریب پل سے ٹکرا کر نیچے ندی میں جا گری اور گرتے ہی کوچ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 42 مسافر جھلس کر جان کی بازی ہارگئے جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، بچے اور ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل ہیں مسافر کوچ کو لگنے والی آگ اس قدر شدید تھی کہ تین افراد کو ہی بچایا جاسکازخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کرچی ریفر کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم ندیم کے مطابق کوچ میں 45 سے زائد مسافر سوار تھے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ناممکن ہے ان کی شناخت کے لیئے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گاوہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بیلہ مسافر کوچ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ میرے دور حکومت میں کیمرے، ٹریکنگ سسٹم، رفتارکی حداور پبلک اکیڈمی اصلاحات کا ایک منصوبہ شروع کیاگیا لیکن موجودہ حکومت کے آنے کے بعد یہ سب رک گیا انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پورے بلوچستان میں مین قومی شاہراہ پر این ایچ اے کا کوئی ڈھنگ کا ایمرجنسی سینٹر ہے؟۔