بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مکمل،جرنلسٹس پینل کاکلین سوئپ،عرفان سعید اور منظور احمد جنرل سیکرٹری منتخب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مکمل،جرنلسٹس پینل کاکلین سوئپ،عرفان سعید بھاری اکثریت سے صدراور منظور احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،انخابات میں ٹرن آوٹ 95 فیصد رہا۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات برائے سال2023-24 اتوار کو مکمل ہوگئے،انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین یعقوب شاہوانی ارکان کمیٹی مجیب احمد‘ عاصم اور کفایت اللہ کے نگرانی میں پولنگ صبح دس سے سہ پہر چاربجے تک بغیرکسی وقفہ کے جاری رہی، 13 میں سے132ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیاجنرک سیکرٹی کے لئے ایک ووٹ مسترد ہوا،پولنگ کے اختتام پر چیئرمین الیکشنکمیٹی نے نتائج کا اعلان کیا،نتائج کے مطابق جرنلسٹس پینل کے عرفان سعید97ووٹ لئے کر صدر منتخب ہوگئیان کے مدمقابل ندیم کوثر نے 35ووٹ حاصل کیے، نورالٰہی بگٹی 78ووٹ لے کر سنیئر نائب صدر منتخب ہوئے ان کے مدمقابل ملک سہیل نے 54 ووٹ‘ نائب صدر کے لئے کبیر شاہ نے81 ووٹ ان کے مقابلے میں فرید اللہ نے50ووٹ‘جنرل سیکرٹری کیلئے منظور احمد رند نے101ووٹ حاصل کیے جبکہ فتح بگٹی30ووٹ حاصل کرسکے‘سنیئر جوائنٹ سیکرٹری کیلئے چوہدری امتیاز نے81ووٹ جبکہ مدمقابل سعدیہ جہانگیر نے50ووٹ‘جوائنٹ سیکرٹری کیلئے عبدالجبار نے97جبکہ مدمقابل محب اللہ نے34ووٹ حاصل کیے جبکہ دانش مراد 108،شاہد مختیار 108،عبدالوحید عمرانی99،زین الدین 97 ووٹ،حماد اللہ93،حفیظ اللہ شیرانی89،اور عیسیٰ ترین85،عبدالبشیر85 ووٹ حاصل کرکے مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہوگئے۔ انتخابات کے بعد نومنتخب صدر عرفان سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ممبران نے جس طرح ہم پر اعتماد کیا ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے بلکہ صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ ہار جیت جمہوریت کا حصہ ہے مد مقابل پینل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے جمہوری عمل کو آگئے بڑھایا یہ تنظیم ہم سب کی ہے اس کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے جمہوری اختلاف رائے ہر ایک کا بنیادی حق ہے لیکن تنظیم کو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے سب کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ انہوں نے انتخابات کے انعقاد پرالیکشن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پروگیسیو پینل کے صدارتی امیدوار ندیم کوثر نیخطاب کرتے ہوئے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے