بلوچستان کے شمالی اضلاع میں اتوارکو بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے شمالی اضلاع میں اتوار کو بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری رہا پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کا عملہ اورمشینری شاہراہوں سے برف صاف کرنے میں مصروف عمل ہے خوجک ٹاپ، زیارت موڑ، مسلم باغ،کان مہترزئی،لک پاس اور زیارت میں شاہراہوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے اداروں کی کا و شوں سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد و رفت بلا رکاوٹ جاری ہے کوئٹہ ژوب،کوئٹہ چمن،کوئٹہ لورالائی، کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ زیارت روڈز پر کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے اور میڈیکل ایمرجنسی ریسکیو سینٹر کا عمل مستعد ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے متعلقہ اداروں کی کارکردگیکی تعریف کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے،ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کے عملہ کو خراج تحسین پیشکیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ برف باری کے زیر اثر علاقوں میں ہر طرح کی تیاری مکمل اور کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رکھے جائیں۔