بارشوں اور برفباری سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کو ترجیح دی جائے ، صوبائی وزیرداخلہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے صوبہ کے بارش اور برفباری کے علاقوں میں جاری امدادی کارروائیاں پر پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ہدایات دی کہ بارشوں اور برفباری سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کو ترجیح دی جاے وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کہ کسی خاص علاقے کے باعث زیادہ متاثرہ علاقوں سے توجہ نہیں ہٹائی جائیضرورت کے اس وقت میں ہم اپنے عوام کو مایوس نہیں کریں گے وزیر داخلہ نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زیارت اور دیگر علاقوں میں آنے والے سیاحوں کی دیکھ بھال بھی کی جاے۔