گڈانی پولیس نے منشیات کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،38 کلوچرس برآمد

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) گڈانی پولیس نے منشیات کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ رات گئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ باگڑھ کے مقام پر گڈانی پولیس نے ناکہ بندی اور معمول کی چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی ایک کار نمبر AGT203کو روک کر جب اسکی تلاشی لی تو کار کی پچھلی سیٹ کے اندر بنائے گئے خفیہ خانے سے 38کلو گرام چرس برآمدہوئی پولیس کے مطابق کار سے چرس برآمد ہونے کے بعد دو کار سوار ملزمان ہدایت اللہ ساکن رحیم یار خان اور سیدگل ساکن سبزل روڈ کوئٹہ کو حراست میں لے لیا گیا اور دونوں ملزمان کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ملزمان کے مطابق انہیں مذکورہ کار کوئٹہ سے ایک شخص نے حوالے کی اور کراچی پہنچ کر رابطہ کرنے کا کہا اور اسکے عوض 80ہزار روپے کرایہ طے ہوا تھا تاہم پولیس کے مطابق ملزمان ابتدائی طبی تفتیش میں یہ بھی انکشاف کر چکے ہیں کہ انکی یہ پہلی واردات نہیں بلکہ اس سے قبل بھی وہ 4مرتبہ اسی طرح کار میں منشیا ت کوئٹہ سے کراچی اور حب پہنچا چکے ہیں ایس ایچ او گڈانی شیزاز بھٹو کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں یہاں پر توجہ طلب بات یہہے کہ کوئٹہ سے کراچی کیلئے روانہ ہونے والی چرس سے بھری کار سینکڑوں کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے کوئٹہ سے لک بدوک تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی درجنوں چیک پوسٹوں کو پار کرتے ہوئے باگڑھ کے مقام تک کیسے پہنچی جبکہ باگڑھ جس جگہ مذکورہ کار کو پولیس نے پکڑا اس سے چند فرلانگ کے فاصلے پر لک بدوک کے مقام پر کسٹم انٹیلی جنس کے اہلکار 24گھنٹے کھڑے گاڑیوں کو روکتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اسی طرح سے ناکہ کھارڑی کے مقام پر پاکستان کوسٹ گارڈز کی چیک پوسٹ پر گاڑی کو ضرور رکنا ہوتا ہے اور کہاں سے آرہے ہو ں کہا ں جارہے ہو جیسے سوالوں کا جواب دینا ضروری ہوتا ہے اور اس سے پہلے وندر شہر کے قریب کھر کھیڑہ کسٹم چیک پوسٹ پر بھی اہلکار ہر وقت گاڑیوں کو روکتے نظر آتے ہیں واضح رہے کہ اسی ہفتے چند روز قبل بھی گڈانی پولیس نے باگڑھ کے ہی مقام پر چیکنگ کے دوران ایک کار سے 30کلو گرام چرس برآمد کی تھی وہ بھی مذکورہ تمام چیک پوسٹوں کو پار کرتے ہوئے باگڑھ تک پہنچی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے