کھیلوں کے میدان آباد کرکے ہم معاشرتی برائیوں سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں،جام کمال
اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعلی بلوچستان نواب آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی کی جانب سے بلوچستان بھر کی طرح لسبیلہ میں بھی ترقیاتی پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ اسپورٹس مینوں کی حوصلہ افزائی اور اسپورٹس کے فروغ کے لیئے فٹ بال کرکٹ اور شوٹنگ بال کے تمام کلبوں کے لیئے اسپورٹس کٹیں مکمل تیار شدہ سیٹ کی تقسیم کا پروگرام سریش پٹ بیلہ میں ہوا جس میں شہزادہ لس بیلہ نوابزادہ جام محمد خاں عالیانی نے تمام اسپوٹس کلبوں میں تقسیم کی شہزادہ جام محمد خان عالیانی نے کھلاڑیوں اور مختلف کلبوں کے آفیشلز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس صحت مند معاشرے جنم دیتا ہے غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نصابی سرگرمیاں بھی لازمی ہیں ملکی تیز رفتار ترقی کے لیے نوجوان نسل کی ذہنی اور جسمانی مضبوطی انتہائی ضروری ہے جس کے لیئے کھیل میں ہم نصابی سرگرمیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں طلبا اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور حصہ لیں کھیلوں کے میدان آباد کرکے ہم معاشرتی برائیوں سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جام کمال خان عالیانی نے ہمیشہ اسپورٹس کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں اس موقع پر سردار محمد اسلم جاموٹ، کونسلر وڈیرہ حاجی ستار جاموٹ، طارق علی بلوچ،محمد علی بلوچ،ڈاکٹر جنید قاسم رونجھو، حاجی شفیق محمد رونجھو،شوٹنگ بال لسبیلہ کے جنرل سیکریٹری صدر نیشنل پریس کلب بیلہ عبد الرحیم جیالہ رونجھو پریامرس اللہ داد رونجھو حاجی نواز علی رونجھو صادق کھوسہ،حکیم رونجھو،شاہد ثاقب رونجھو ودیگر بڑی تعداد میں شریک تھے۔