پی ٹی آئی کا 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)تحریک انصاف نے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کیلئے پٹیشن تیار کر لی اور پٹیشن آج یا پیر کو دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کے ساتھ اسپیکر کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو لکھا گیا خط بھی لگایاجائے گا، اسپیکر نے خط میں کہا کہ مستعفی ارکان کو ہر صورت بلا کر استعفوں کی تصدیق کی جائے گی، استعفوں کی تصدیق کے بغیر کسی کے بھی استعفے منظور نہیں کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔43 استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پر پاکستان تحریک انصاف کے 122اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123اراکین کے استعفے منظور ہو چکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے