پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی،عمران خان کا کیس سماعت کےلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ آفس نے کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 30 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شہرام سرور بینچ میں شامل ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی تھی،عمران خان نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ قبل ازیں عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ نےسماعت کیلئے فل بینچ بنانے کی سفارش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے