ٹی بی کی تشخیص میں تمام وسائل کو زیر استعمال لایا جائے،ڈاکٹر آصف شاہوانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے مینیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا ہے کہ ٹی بی کی تشخیص میں تمام وسائل کو زیر استعمال لایا جائے ٹی بی کے مریضوں کی فولواپ میں توجہ دینے کی ضرورت ہے،ٹی بی کے مرض سے بچاو کا واحداحتیاط ہے اگر کسی بھی شخص میں ٹی بی کے مرض کی علامات پائی جائیں تو وہ فوری طور پر اپنا طبی معائنہ کرائے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ایچ آر ڈی ہال کوئٹہ میں انٹر ڈسٹرکٹ میٹنگ برائے کوارٹر چہارم 2022 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر ظفر اقبال، پروجیکٹ مینیجر ٹی بی پروگرام ڈاکٹر عرفان رئیسانی، ڈپٹی مینیجر ٹیکنیکل ڈاکٹر ابابگر بلوچ، ڈپٹی مینیجر ایڈمن ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی، سینئر صوبائی پروگرام آفیسر ڈاکٹر حضرت بلال خان سمیت دیگر افسران اور ضلع کوئٹہ کے طبی مراکز کے نمائندو نے شرکت کی۔ ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا کہ ٹی بی کی تشخیص میں تمام وسائل کو زیر استعمال لایا جائے ٹی بی کے مریضوں کی فولواپ میں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام طبی مراکز کے ڈاکٹرز کو ٹی بی کی تشخیص میں توجہ دینے کی ضرورت ہے پی پی ایچ آئی کے ساتھ مل کر ٹی بی کی تشخیص میں بہتری لائے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی کی مریضوں کو بروقت ادویات مہیا کرنا بہت اہم ہے اس سلسلے کو مانیٹر کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر آصف شاہوانی کہا کہ 2021-22کے دوران ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان نے 11656سے زائد افراد میں ٹی بی کے مرض کی تشخیص کرکے انہیں مفت علاج معالجے کی سہولیات اورادویات فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرکے ٹی بی کے مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔