قلات،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار نذیراحمد بنگلزئی کو سرکاری اعزازکے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔نماز جنازہ اورتدفین میں ڈی آئی جی پولیس پرویز عمرانی،کمانڈنٹ ایف سی،ڈپٹی کمشنر منیردرانی، ایس ایس پی دوستین دشتی،ڈی ایس پی منظوراحمدمینگل سمیت سینکٹروں افرادنے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی جی پولیس کی جانب سے شہیداہلکار کی قبرپر ڈی آئی پولیس پرویز عمرانی نے پھول چڑھائے سے قبل پولیس کی ایک چاک و چوبند دستے نے شہید پولیس اہلکار کی جسدخالی کو کو سلامی پیش دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے