عمران خان ذہنی توازن کھوچکے ہیں،میر سلیم احمد کھوسہ

صحبت پور(ڈیلی گرین گو ادر)سابق وزیر داخلہ رکن بلوچستان اسمبلی میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی توازن کھوچکے ہیں۔اقتدار کے حصول کیلئے کبھی پاک فوج پر کبھی عوامی قیادت آصف علی زرداری پر کیچڑ اچھالتے ہیں۔ملک میں گالم گلوچ کی سیاست عمران خان نیازی نے پروان چڑھایا ہے۔جیالے اپنی قیادت اور ملک کا دفاع کے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے پاکستان تحریک انصاف کے قیادت آئے روز کبھی پاکستان کے اداروں کبھی کسی سیاسی جماعت کی قیادت پر بھونڈے الزامات عائد کرتے ہیں جو کہ سیاست کو گالی گلوچ میں تبدیل کرنا گیا ہے۔اب سابق صدر آصف علی زرداری پر کبھی شیخ رشید تو کبھی عمران خان الزامات کر رہے ہیں جو ناقابل برداشت ییں۔عمران خان وزارت عظمی سے ہٹائے جانے کے بعد اپنا زہنی توازن کھوچکے ہیں۔ملک گالی گلوچ کی سیاست کا متحمل نہیں سیاست میں روا داری برداشت کرنا چاہئے جیالے کارکن ملک اور اپنی قیادت کے دفاع کے جان قربان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے