سیکرٹری ایجوکیشن عبدالروف بلوچ نے سبی میں کتب میلے کا افتتاح کردیا

سبی(ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان عبدالروف بلوچ ایک روزہ دورے پر سبی پہنچ گئے،مختلف اسکولوں کا دورہ کیا،ماڈل ہائی سکول میں دانش بکس اینڈلائبریری کے زیر اہتمام کتاب میلہ برائے سکولز سبی کا افتتاح کیا،سیکرٹری ایجوکیشن نے،مختلف کلاسوں کا دورہ کیا،طلباء و طالبات سے سوالات کئے درست جواب دینے والے طلباء و طالبات کو نقد انعامات سے نوازہ،بہترین کارکردگی پر اساتذہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا صو بائی سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان ایک روزہ دورے پر سبی پہنچ گئے ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد امجد لاشاری،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن آفیسرمحمد انور لاشاری،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمحمد یعقوب لاشاری،آرٹی ایم ایس کے آفیسر طہر مزرا بیگ،پی آر او ٹو سیکرٹری ایجوکشن طالب حسین لاشاری ور دیگر ہمراہ تھے سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان عبدالروف بلوچ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے کالونی،گورنمنٹ گرلزہائی سکول اللہ آباد سبی کا دورہ کیا انھوں نے مختلف کلاسوں کا دورہ کیا طالبات سے مختلف سوالات پوچھے اور درست جوابات ملنے پر اظمیان کا اظہار کیا بعد ازاں سیکرٹر ی ایجوکشن بلوچستان گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سبی پہنچ گئے جہاں پر پرنسپل حافظ اسد الحق اور دیگر اساتذہ نے شاندار استقبال کیا اور بوائز سکاوٹ کے بینڈ دستے نے سلامی دی سبی اس موقع پر سیکرٹری ایجوکشن سبی عبدالروف بلوچ نے بینڈ دستے کے طلباء کے لئے دس ہزار روپے نقدانعام دیا بعد ازاں سیکرٹری ایجوکشن سبی نے دانش بکس اینڈ لائبریری کے زیر اہتمام کتاب میلہ کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا اور کتاب میلہ میں رکھے ہوئے مختلف کتابوں کا معائنہ کیا بعد ازاں سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان عبدالروف بلوچ نے اپنے ٹیم کے ہمراہ مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلباء سے مختلف سوالات کئے درست جوابات دینے والے طلباء کو نقد انعامات سے نوازہ جبکہ بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو تعریفی سرٹیفکٹ دینے کا اعلان کیا ہے،سیکرٹری تعلیم بلوچستان عبدالروف بلوچ نے مختلف اساتذہ سے بھی ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے