ایران ٹرانسمیشن لائن اس سال مارچ جبکہ بسیمہ پنجگور لائن جون تک مکمل ہوگا،ظفر علی چھلگری
گوادر(ڈیلی گرین گوادر)ایگزیکٹو انجینئر ہائی ٹرانسمیشن لائن کیسکو ظفر علی چلگری نے ہفتہ کے روز ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی سے ملاقات کی اور پاک ایران ٹرانسمیشن لائن اور نیشنل گرڈ بسیمہ تا پنجگور لائن پر جاری کام سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اور بتایا کہ ایران ٹرانسمیشن لائن اس سال مارچ جبکہ بسیمہ پنجگور لائن جون تک مکمل ہوگء ایرانی حدود میں پھلان گریڈ اسٹیشن جبکہ پاکستانی حدود میں جیونی کے مقام پر 30 کلومیٹر لائن پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے جو کہ مارچ تک مکمل ہوگا اور موجودہ سسٹم میں 100میگاواٹ اضافی بجلی شامل ہوجائیگی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کہا کہ اضافی سو میگاواٹ بجلی کی دستیابی کے بعد نہ صرف گوادر میں 24 گھنٹہ بجلی ہوگی بلکہ انڈسٹریل کا پہیہ بھی چل پڑے گا۔ اور ساتھ ہی مکران ڈویڑن کی کھپت بھی پوری ہوجائیگی۔ گوادر میں پانی، تعلیم، صحت کے جدید اور معیاری سہولت دستیاب ہونے کے بعد بجلی کے مختلف منصوبے بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد یہاں تمام بنیادی ضروریات موجود ہونگے۔ اس موقع پر اس ڈی او حنیف میرانی، اور سول انجینئر سیف اللہ بزدار بھی موجود تھے۔