کچھی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز اہلکارکی شہادت قابل مذمت ہے ، میرجان محمدجمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قائمقام گورنر بلوچستان میرجان محمد جمالی نے ضلع کچھی میں لیویز پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. انہوں نے حملہ میں لیویز اہلکار کے شہید ہونے پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیویز اہلکار عوام ہی کے محافظ ہیں اور ان کی مدد اور حفاظت بھی بہت ضروری ہے. قائمقام گورنر بلوچستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے قلع قمع کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے. انہوں نے شہید لیویز اہلکار کے خاندان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے