پاکستان تحریک انصاف اسوقت پاکستان کے 22کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے،عمران اسماعیل

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)سابق گورنر سندھ و پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل سے کراچی میں پاکستان تحریک انصاف ضلع قلعہ عبداللہ کے سینئرنائب صدر ذاکر خان ترین،قبائلی مشر حاجی محمد عمرترین،اسلم ترین،شعیب خان ترین نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ذاکر خان ترین نے سابق گورنر سندھ و پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل کو بلوچستان اورخاص کرضلع قلعہ عبداللہ میں پی ٹی آئی بلوچستان کی فعالیت اور پارٹی امور کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف اسوقت پاکستان کے 22کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے قائدین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے باوجود عوام پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نا اہل اورچور حکمران ملک چلانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں اور پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب پہنچ گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو اندھیروں اور بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کا ہی ہے پاکستان تحریک انصاف عوام کے ووٹوں کی طاقت سے دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے دوبارہ اقتدارمیں آئے گی۔انہوں نے کہاکہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور فرخ حبیب کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات سے پارٹی کے قائدین کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا نا اہل حکمران فوری طورپر پی ٹی آئی کے قائدین کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات واپس لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے