نوشکی میں عملا ریاست کی رٹ ختم ہوچکی ہے،بلوچستان نیشنل پارٹی

نوشکی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری نذیر بلوچ اور مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے پریس کلب نوشکی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نوشکی میں امن و امان کی صورتحال گھمبیر،چوری ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ، لینڈ مافیا بے قابو اور باقاعدہ حکومتی سرپرستی اور سہولت کاری میں قبائل و سرکاری اراضیات پر قابض ہورہی ہیں،ضلع میں عملا ریاست اور ریاستی اداروں کی رٹ مکمل ختم ہوچکی ہے عوام چوروں ڈاکوووں و جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہیں، انتظامیہ اور ریاست کئی بھی نظر نہیں آرہی ہے،ریاست و ریاستی ادارے اپنے فرائض سرانجام دینے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، گن پوائنٹ پر لوگوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کیا جارہا یے جبکہ مزاحمت کی صورت میں عوام کے جانوں کو بھی خطرات لاحق ہوجاتے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع میں انتطامیہ کے سرپرستی میں اشیاء خوردونوش کی اسمگلنگ باقاعدہ کانوائے کی صورت میں اسمگل ہورہے ہیں جبکہ ضلع میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور لوگوں کی قیمت خرید جواب دے گئی ہے،کیسکو کے جانب سے شہر اور دیہی فیڈرز میں لوڈ شیڈنگ میں بلاجواز اضافہ کردیا گیا ہے کروڑوں روپے بل دینے کے باوجود ضلع میں بجلی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ قابل مذمت ہے دیہی فیڈروں اور زمینداروں کو معاہدے کے باوجود بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے لینڈ مافیا انتظامیہ کی سربراہی میں قبائل کے موروثی اراضیات پر قابض ہورہی ہے جبکہ سرکاری اراضیات بھی قابض مافیا سے محفوظ نہیں ضلع میں سب کچھ انتظامیہ کی سرپرستی اور سہولت کاری میں ہورہی ہے ضلع میں نظام تعلیم و ہسپتال تباہ حال ہیں عوام کو کوئی سہولت میسر نہیں،شہر میں کالے شیشے لگائے مسلح شرپسند عناصر دن دہاڑے شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں،مگر کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے جس سے لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں،اگر یہ سلسلہ جاری رہا اور انتظامیہ نے ان تمام مسائل پر کوئی نوٹس نہ لیا تو ہم عوام کی عدالت میں جاکر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے