ضلع انتظامیہ کی کارروائی محکمہ انڈسٹریز کی زمین قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے محکمہ انڈسٹریز کی زمین پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی انڈسٹریل زون مشرقی بائی پاس کے علاقے میں اسسٹنٹ کمشنر نثار احمد،لانگو کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کی جہاں غیر قانونی طور محکمہ انڈسٹریز کی زمین پر دیوار تعمیر کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جسے ناکام۔بنا دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نثار لانگو نے کہا کہ کسی کو بھی غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائیگی تعمیر شدہ دیوار کو مسمار کردیا گیا ہے جبکہ قبضہ گروپ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔