دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار کی شہادت قابل مذمت ہے ، ترجمان حکومت بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے ضلع کچھی میں لیویز پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور دہشتگردوں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے. انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ کارروائیوں سے فورسز کے حوصلوں کو ٹھیس نہیں پہنچائی جا سکتی فورسز کے حوصلے بلند ہیں قوم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے. ترجمان نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا.