بولان، لیویز چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک لیویز اہلکارجاں بحق

بولان (ڈیلی گرین گوادر)بولان کے علاقے میں لیویز چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک لیویز اہلکارجاں بحق ہوگیا۔لیویز کے مطابق گزشتہ شب بولان کے علاقے بالا ناڑی میں نامعلوم دہشت گردوں نے لیویز چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار خالد احمد کردجاں بحق ہوگیا لیویز کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔لیویز نے نعش ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔واقعہ کے بعد لیویز اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے