بلوچستان میں 2 سال سے کوئی پولیو کاکیس رپورٹ نہیں ہوا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کو پولیو فری صوبہ ہونے کے آج دو سال مکمل ہوگئے جہاں پولیو کا آخری کیس 2سال قبل آج ہی کے دن رپورٹ ہواتھا۔ ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر براءَے انسداد پولیو بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں پولیوکا آخری کیس ضلع قلعہ عبداللہ سے27 جنوری 2021 کورپورٹ ہواتھا جس کے بعد سے اب تک صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوااس طرح صوبے کومسلسل2 سال سے پولیو فری صوبہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیاہے۔ ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کیماحولیاتی سیمپل میں بھی اپریل 2021 سے پولیووائرس نہیں پایاگیا جو کہ انسداد پولیو کے حوالے سے خوش آئند ہے۔ بلوچستان میں 2 سال سے پولیو کے کیسز رپورٹ نہ ہونے میں محکمہ صحت کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور سب سے بڑھ کر انسداد پولیو ورکرز کی انتھک محنت، جدوجہداور عزم شامل ہے۔ جس کا اندازہ حال ہی میں ختم ہونیوالی انسداد پولیو مہم سے بھی لگایاجاسکتاہے کہ جس کے دوران سخت موسمی حالات اور برفباری کے باوجود انسداد پولیو ورکرز نے جاں فشانی سے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا۔ بلوچستان میں انسداد پولیو کے حوالے سے یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کی کاوشیں بھی قابل تعریف رہی ہیں۔ اس سے قبل سال 2020 میں بلوچستان میں پولیو کے 26 اور 2019 میں پولیو کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے تھے–

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے