ڈالر کی قیمت بے قابو، ملکی تاریخ کی بلند سطح 255 روپے تک جا پہنچا

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) امریکی ڈالر کے ریٹ پر لگی ای کیپ ختم ہونے کے بعد ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور ایک موقع پر پر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 24 روپے 11 پیسے کے اضافے سے 255 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا، ڈالر کی تاحال انٹربینک میں بلند ترین قدر 239.94 روپے 28 جولائی 2022 کو تھی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر بیچنے والے 240 سے 252 روپے تک مانگ رہے ہیں، بینک جو ریٹ دے رہے ہیں اس پر لین دین نہیں ہو رہا، انٹر بینک میں ڈالر کے سودے 235 سے 240 روپے تک ہوئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے مہنگا ہوکر 255 روپے کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے