پی ٹی آئی نے عمران خان حملہ جے آئی ٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان وزیر آباد حملہ کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، پنجاب حکومت نے تحقیقات کے لیے پہلے سے جے آئی ٹی بنا رکھی ہے۔یاسمین راشد نے استدعا کی کہ ایک جے آئی ٹی کی موجودگی میں دوسری جے آئی ٹی نہیں بنائی جا سکتی، لاہور ہائیکورٹ وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کالعدم قرار دے، درخواست کے حتمی فیصلے تک جے آئی ٹی کو کام سے روکا جائے۔