پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے بی اے پی اراکین کیخلاف کارروائی نہیں کررہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے بی اے پی کے ارکان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے تاہم اتنا ضرور ہے کہ ہم اردو میڈیم سے انگلش میڈیم کی طرف جارہے ہیں جو ارکان پارٹی میں شامل ہوئے ان کے حلقوں کا ووٹ بنک دراصل باپ پارٹی کا ووٹ بنک ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے خصوصی انٹر ویومیں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام کامقصد بلوچستان کے ان فیصلوں کو تقویت بخشنا تھا جن کا تعلق براہ راست صوبے کے مستقبل سے منسلک ہے ہم سمجھتے ہیں کہ کسی حد تک ہم اس میں کامیاب بھی ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ جو ارکان باپ پارٹی چھوڑ کر گئے ہیں ان کے خلاف ہم نے کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اتنا ضرور ہے کہ اب لوگ اردو میڈیم سے انگلش میڈیم میں تبدیل ہورہے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی دراصل اردو میڈیم تھی جبکہ پیپلز پارٹی انگلش میڈیم ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے جتنے بھی ارکان ہیں ان کا ووٹ بنک دراصل باپ پارٹی کا ہی ووٹ بنک ہے ان تمام ارکان کا اپنے اپنے علاقوں میں اثرورسوخ اور لوگ ان پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں انہی کے اثرورسوخ اور اعتماد کا ووٹ باپ پارٹی کا ووٹ بنک ہے۔