پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے الزام میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور اور ارشد اقبال کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے خلاف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب سے تفصیلات طلب کرلیں۔ اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے محکمہ ایکسائز پنجاب کو خط لکھ دیا گیا ہے، جس میں ڈیفنس کی رہائشی سائرہ انور کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے