عمران کو خان کہنا پشتونوں کی توہین ہے، سینیٹر بہر مند
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا ہے کہ عمران کو خان کہنا پشتون کی توہین ہیں۔چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے عمران خان پر تنقید کی۔سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ عمران خان کٹھ پتلی وزیراعظم تھا جو ووٹوں کے بغیر وزیر اعظم بنا،میں عمران کو عمران خان نہیں کہوں گا، عمران کو خان کہنا پشتون کی توہین ہے۔
سینیٹر بہرہ مند تنگی کی بات پر پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے احتجاج شروع کردیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کا بہرہ مند تنگی اپنے کہے الفاظ واپس لیں۔جواب میں بہرہ مند تنگی نے کہا کہ ایسا کچھ غلط نہیں کہا جو واپس ہو، کٹھ پتلی کو کٹھ پتلی ہی کہوں گا، زمان پارک میں ڈرکے مارے چھپ کر بیٹھنے والوں کی حقیقت بتاؤں گا۔