عام آدمی کو فائدہ پہنچے اور زخیرہ اندوزی اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے،عمران گچکی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کو اس سال بلوچستان میں گندم کی متوقع پیداوار کا اندازہ لگانے کے لئے مشترکہ سروے کرنے اور صوبے کی ضروریات کے مطابق گندم کی خریداری کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ سال کے کسی بھی حصے میں گندم اور آٹے کی کمی کا بحران پیدا نہ ہو۔یہ بات وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران گچکی نے گندم اور آٹے کی مو جودہ صورتحال کے جائزہ اجلاس کے دوران کہی اجلاس کا انعقاد وزیراعلء بلوچستان کی ہدایت پر کیا گیا سیکریٹری خوراک ایاز مندوخیل کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمان ڈی جی فوڈ فلور مل ایسوسی ایشن کے نمائیندہ اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک تھے سیکریٹری خوراک نے اجلاس کو گندم اور آٹے کی موجودہ صورتحال،صوبے کی ضرورت اور گندم کے دستیاب کوٹے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاسکو اور پنجاب سے گندم کی مکمل ترسیل کے بعد گندم کی وافر مقدار دستیاب ہوگی جبکہ مارچ تک اس سال کی گندم مارکیٹ میں دستیاب ہوگی انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے ہدف کے مطابق اس سال گندم کی خریداری اور گندم کی امدادی قیمت کی منظوری دی ہے وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ آٹے کی قیمت کم سے کم سطح پر لائی جائے تاکہ عام آدمی کو فائدہ پہنچے اور زخیرہ اندوزی اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے جبکہ گندم کی خرید میں ضلعوں کی ضروریات کو بھی مد نظر رکھا جا اور آٹے کی فراہمی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کی جااجلاس میں آٹا کے بحران پر قابو پانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہو محکمہ خوراک اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے