صوبائی وزیر داخلہ نے اے ایس ایف اہلکار پر فائرنگ کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ا ے ایس ایف کے اہلکار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وزیر داخلہ کی بڑھتے ہوئے دہشتگری واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اورآئی جی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے داخلی اور خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے نے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی اور بے شمار قربانیاں دی۔شہداء کا خون راہیگا نہیں جاے گا۔مٹھی بھر عناصر قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیدہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی ادارے نے بھر پور کاروائیاں کی ہے۔وزیر داخلہ نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کء انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔