جس انداز میں وفاقی محتسب کام کر رہا ہے اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی ، آغا گل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کے زیراہتمام وفاقی محتسب کی 40 ویں یوم تاسیس کے مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد کروایا گیا۔ سیمینار کی صدارت معروف ادیب اور سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ جناب آغا گل نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی سمال چیمبر آف کامرس کوئٹہ کے صدر جناب ولی محمد نورزئی تھے۔ تقریب میں سینئر شاعر ادیب جناب سرور جاوید،جناب قیوم بیدار،محترمہ جہاں آرا تبسم اور دیگر نے وفاقی محتسب کے چالیسویں یو م تاسیس کے حوالے سے مکالے پڑھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب آغا صاحب کا کہنا تھا کہ۔ ہم جس معاشرے میں رہ رہی ہیں وہاں انصاف ناپید ہو چکا ہے۔مگر باوجود اس کے وفاقی محتسب ہی ایک ایسا ادارہ موجود ہے جہاں محض چند دن کے اندر ہی درخواست گزاروں کے مسائل حل کیے جاتے ہیں۔ صدر سمال چیمبر آف کامرس کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب کا کردار کاروباری حضرات کے لیے بھی سود مند ثابت ہوا ہے اور جس انداز میں کاروباری حضرات کی مدد محتسب کاادارہ کر رہا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔سینئر ریٹائرڈ بیروکریٹ جناب سرور جاوید صاحب کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی محتسب کاادارہ نہ ہوتا تو شاید محکمے والے اس عوام کو کہیں کا نہیں چھوڑتے۔ لیکن خدا کا شکر کے اب بھی ایک ادارہ ایسا موجود ہے جو عوام کی آواز پر لبیک کہتا ہے۔ تقریب میں براہوی زبان کے سینئر ادیب جناب قیوم بیدار نے وفاقی محتسب کے حوالے سے اپنا مقالہ پڑھا۔تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری ویمن ڈویڑن محترمہ جہاں آرا تبسم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی محتسب کی اہمیت کو اجاگر کیا اور خواہش کا اظہار کیا کہ صوبے کی سطح پر بھی 60 دن میں کام ہونا چاہیے۔تب کہیں معاشرے میں بدلاؤ آئے گا۔تقریب میں سماجی اور سرکاری اداروں کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ اور وفاقی محتسب کے اقدامات کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب کوئٹہ جناب غلام سرور بروہی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو یہاں بلانے کا مقصد صرف یہی تھا کہ آپ سب وفاقی محتسب کا بازو بنے اور عوام تک ہمارا پیغام پہنچائیں کہ یہاں بلا تفریق بغیر فیس اور وکیل کے انصاف مہیا کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے