جب تک ملک کے تمام مسائل بالخصوص قومی اکائیوں کے مسائل ڈائیلاگ کے ذریعے باقاعدہ سیاسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان پیس فورم کے سربراہ سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد 28 جنوری کو ہونے والے نیشنل ڈائیلاگ آن دی ری ایمیجننگ پاکستان میں شرکت کیلئے جمعرات کو پشاور پہنچ گئے جبکہ بلوچستان پیس فورم کے رضاء کاروں و سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد پشاور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ 28 جنوری کو ہونے والے سیمینار میں ملک کی قومی و علاقائی سیاسی قیادت شریک ہوگی۔ بلوچستان پیس فورم کے سربراہ سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے این این آئی کی جانب سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ جب تک ملک کے تمام مسائل بالخصوص قومی اکائیوں کے مسائل ڈائیلاگ کے ذریعے باقاعدہ سیاسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، بحران، مسائل و المیے پیش آتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پیس فورم نے 21 جنوری کو کوئٹہ سے جس مزاکرہ کا آغاز کیا 28 جنوری کو پشاور میں ہونے والا مزاکرہ بھی اس کی کڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور میں ہونے والے مزاکرے میں بھی تمام سیاسی جماعتوں، مختلف شعبہ زندگی سے متعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا گیا ہے وہ جماعتیں اور طبقات جو سمجھتے ہیں کہ قومی اکائیوں اور ملک کے مسائل پر بات ہو امید ہے وہ اس سیمینار میں ضرور شریک ہوں گے۔