بولان ، پنجرہ پل بی بی نانی پل اورمچھ کے پل کی تعمیرومرمت کا کام شروع نہ ہوسکا عوام کو مشکلات کا سامنا

مچھ(ڈیلی گرین گوادر)بولان قومی شاہراہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار آمدرفت میں دشواری کا سامنا حادثات میں اضافہ بارشوں سے ٹوٹنے والے پلوں پر تاحال کام شروع نہ ہوسکی اگست 2022مون سون کے بارشوں نے بولان قومی شاہراہ کو مکمل طور پر خستہ حال کردیا ہے قومی شاہراہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ مچھ پل پنجرہ پل بی بی نانی پل پر تاحال مرمتی کام شروع نہ ہوسکی شاہراہ کی خستہ حالی کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے کیساتھ ساتھ حادثات میں اضافہ ہوگیا جس سے انسانی قیمتی جانیں ضیاع ہورہے ہیں جبکہ بولان قومی شاہراہ جگہ جگہ سے بیٹھ گئی ہے جو کسی بھی وقت بڑا حادثے کا سبب بن سکتا ہے طویل عرصے گزرنے کے باوجود پنجرہ پل کی تعمیر پر کام شروع نہ ہونے کیوجہ سے متبادل راستہ دریا بولان سے ہوکر ہی گزرتا ہے جہاں ٹریفک کا بند ہونا روز کا معمول بن گیا ہے آئے روز بچے بوڑھے خواتین ٹریفک میں پھس کر رہ جاتی ہے کولپور تا ڈھاڈر تک شاہراہ شکستہ حال ہیں مچھ شہر کو بولان قومی شاہراہ سے ملانے والا واحد زمینی رابطہ مچھ پل پر بھی کام شروع نہ ہوسکا جبکہ مذکورہ پل کی تعمیر و مرمت کیلئے دعوے وعدے کیے گیے لیکن کوئی عملدرآمد نہ ہوسکا بولان قومی شاہراہ پر سفر کرنا محال ہوگیا موجودہ حکومت شاہراہ کی بحالی کیلئے اقدامات کرے اور تعمیر ومرمت پر فلفور کام شروع کیا جائے تاکہ عوام باآسانی اپنے منزل مقصود تک سفر کرسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے