بلوچ معاشرے میں دستار کو بڑی اہمیت حاصل ہے ، میر سردار خان رند

ڈھاڈر(ڈیلی گرین گوادر)مرحوم سردار عطا محمد جتوئی کی وفات کے بعد بلوچی روایات کے مطابق ان کے فرزند سردار یار محمد جتوئی کو سردار کی حیثیت سے دستاربندی کی گئی اس سلسلے میں سنی ہیڈ کھری کے مقام پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہماں خصوصی سابق ڈسٹرکٹ چیئر مین کچھی سردار زادہ میر سردار خاں رند تھے جنہوں نے نئے سردار یار محمد جتوئی کو دستار پہنا کر دستار بندی کی رسم ادا کی تقریب میں سندھ بلوچستان سے رند اور جتوئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے معززین بھی موجود تھے تقریب کا آغاز حافذ حماد اللہ نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ٹکری محمد اسلم جتوئی اور حافذ نیاز اللہ جتوئی نے ادا کیے سردارزادہ میر سردار خان رند کے بعد،وڈیرہ آدم خاں پرتوزئی سردار اعظم خاں جتوئی،سردار محمد نور جتوئی،سردار مٹھاخاں محمد وفا حاجیان زئی جتوئی،وڈیرہ ضیا الحق سہر،ٹکری عبدالسلام مزاریزئی،ٹکری ں ہال خاں کوہلزئی،وڈیرہ لقمان شاہیزئی،وڈیرک بقا رامیزئی،وڈیرہ نور دین باہزئی،ٹکری عبدالحکیم شاہجہ،وڈیرہ ارباب ڈنڈائی، پروفیسر وڈیرہ غلام سرور گولہ،ڈاکڑ اللہ داد گولہ،ٹکری داد ہڈکری،وڈیرہ محمد صدیق ہڈکری،میر غفار خاں لاہورزئی جتوئی، ٹکری عبدالحی جتوئی، میر حسن لاہورزئی، وڈیرہ محمد رمضان شہدزائی، محمد حسین لہڑی، ڈاکٹر سفر جتوئی، میر قطب دین جتوئی، ٹکری گل جاں گولہ، سابقہ کونسلر محمد اسلم جتوئی، حاجی محمد حسین جتوئی، غلام حیدر جتوئی، و دیگر نے دستاربندی کی اور اسموقع پر نومنتخب پیروزانی جتوئی قبائل کے سردار یار محمد جتوئی، سردارزادہ میر سردار خاں رند، ٹکری محمد اسلم جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دستار بلوچ کی شان ہے ہزاروں سال گزرنے کے باوجود دستار کی حرمت برقرار ہے میر سردار خان رند نے بلوچی روایات کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچ تہذیب کے اصول روایات کی پوری دنیا میں ایک پہچان ہے جس کی ایک طویل تاریخ ہے انہوں نے نئے جتوئی قبیلے کے طائفے پیروزانی کے نئے سربراہ سردار یار محمد جتوئی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچ معاشرے میں دستار کو بڑی اہمیت حاصل ہے جس کی پاسداری بلوچ قوم کے آباواجداد سے چلتی آ رہی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ سردار یار محمد جتوئی اپنے قبیلے کے علاوہ دیگر اقوام کے درمیان امن بھائی چارے اور عوامی مسائل کے لیے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرکے قوم کے بہتر مستقبل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے