اللہ فواد کو نیلسن منڈیلا جیسی سزا اور بھگت سنگھ جیسی پھانسی سے بچائے،سینئر صحافی حامد میر
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ فواد چوہدری کو نیلسن منڈیلا جیسی سزا اور بھگت سنگھ جیسی پھانسی سے بچائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے فاروق طارق نامی صارف کے ٹوئٹ پر لکھا کہ نیلسن منڈیلا نے 28 سال جیل میں گزارے اور بھگت سنگھ کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔حامد میر نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ فواد چوہدری کو نیلسن منڈیلا جیسی سزا اور بھگت سنگھ جیسی پھانسی سے بچائے انہیں جلد از جلد رہا کر دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیاتھا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ میرے خلاف جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پر فخر ہے، نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس ایسی لگائی ہے کہ جیسے میں کوئی جیمز بونڈ ہوں۔