اس سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)اس سال2023 میں پاکستان میں ممکنہ طور پر ماہ رمضان کے پہلے روزے کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عابد فاروقی نے کہا ہے کہ اس سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہونے کا امکان ہیروزے کادورانیہ 14 گھنٹے ہوگا اور عید الفطر جمعہ 21 اپریل 2023 کو ہونے کی توقع ہے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عابد فاروقی نے خبر رساں ادارے ”یو این اے“سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا چاند منگل 21 مارچ 2023 کو سورج غروب ہونے کے بعد رات نو بجکر 23 منٹ پر طلوع ہوگا 22 مارچ 2023 کو شعبان کی 30 تاریخ ہوگی اور جمعرات 23 مارچ 2023 کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔