کیا الیکشن کمیشن بھی حساس ادارہ گناجائے گا؟ مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اب سیاستدانوں کے بیانات پر پرچے کراتا پھر رہا ہے۔ کیا اب الیکشن کمیشن کو بھی حساس ادارہ گنا جائے گا؟ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اتنا چھوئی موئی ہے کہ سیاستدانوں کے بیانات پر پرچے کراتا پھر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے الیکشن کمیشن کی رہی سہی ساکھ کو بھی نقصان پہنچے گا۔سابق سینیٹر نے استفسار کیا کہ جب خود توہین الیکشن کمیشن کے اختیارات ہیں تو پولیس کے ذریعے گرفتاری کیوں؟ کیا اب الیکشن کمیشن کو بھی حساس ادارہ گنا جائے گا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے