وزیر اعظم شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر بھی بات ہوئی، اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے