وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہونے سے صوبے کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا،تفصیلات کے مطابق بدھ کو وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف جبکہ موسم خشک ہونے کے باعث شدید سردی کی لہر برقرار ہی،سخت سردی کے باعث گھروں میں پانی کے پائپوں اور ٹوٹیوں میں پانی برف بن گیا جبکہ صبح کے وقت گلیوں، سڑکوں اور دیگر جگہوں پر جمع پانی بھی برف بنا رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شد ید سرد اور خشک رہے گاوادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7، قلات میں منفی 11ژوب میں منفی6 اور دالبندین میں منفی 4،نوکنڈی میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا، پنجگور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جبکہ سبی اور گوادر میں کم سیکم درجہ حرارت 7،جیوانی اور تربت میں 6 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا گیا۔