سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ، مسلم ممالک معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں،مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)معروف مذہبی اسکالر اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ سویڈن میں قرآن مجید نذرِ آتش کیے جانے کا واقعہ انتہائی قابلِ مذمت ہے. آزادی اظہار کی آڑ میں وقتاً فوقتاً اس قسم کے گستاخانہ اقدامات کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے لکھا ضروری ہے کہ تمام مسلم ممالک یکجا ہو کر اس واقعے کو عالمی سطح پر اٹھائیں اور ان کے سدِ باب کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے