سوئی سدرن گیس کمپنی کی صارفین کو گیس کی فراہمی کی بجائے اقدام قتل کے مرتکب ہونے لگی ہے ، پشتونخواملی عوامی پارٹی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی صارفین کو گیس کی فراہمی کی بجائے اقدام قتل کے مرتکب ہونے لگی ہے گزشتہ روز جان محمد روڈ پر چار افراد جن میں باپ اور ان کے تین بیٹوں کی ہلاکتیں، سبزل روڈ پر سب انسپکٹر شبیر احمد گجرکی ہلاکت، کلی بادیزئی ٹاؤن خروٹ آباد میں گیس لیکج دھماکے سے ایک ہی خاندان کے چار بچوں کی ہلاکتوں اور دو عورتیں جو کہ زخمی اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں ان تمام واقعات کی ذمہ داری سوئی سدرن گیس کمپنی ہے جن کی عوام دشمنی کے باعث یہ تمام افسوسناک واقعات رونماء ہوئیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس کی فراہمی کا کوئی طریقہ کار وضع نہیں کم پریشر، لوڈشیڈنگ، اچانک بند ہوجانے، واپس گیس آنے کا کوئی وقت معلوم نہیں، شدید سردی یعنی منفی 9میں شہری سردی سے ٹھٹھرنے لگے، مریضوں، خواتین، بچیں، گھریلو صارفین ایک اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں گیس سرے سے میسر نہیں اور اب اچانک بند ہونے اور گیس واپس آنے کے باعث صارفین لقمہ اجل بن رہے ہیں کیونکہ مذکورہ واقعات بھی دم گھٹنے کے باعث ہوئیں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ صوبے کی پیدوار صوبے کے عوام کیلئے میسر نہیں جبکہ اس سے ملک کے دیگر شہروں میں کارخانوں، فیکٹریوں، سی این جی سٹیشن پمپس وغیرہ 24گھنٹے چلائیں جارہے ہیں اور ان کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے جبکہ یہاں انسانی زندگی کے بچاؤ کیلئے بھی ہمارے عوام کو گیس سے محروم رکھا گیا ہے جو کہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ بیان میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے نااہل، کرپٹ جی ایم اور دیگر حکام کے عوام دشمن اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کی خلاف کارروائی کی جائے اور فوری طور پر ان کا تبادلہ کرکے کسی ایماندار فرض شناس آفیسر کو لایا جائے جو کوئٹہ سمیت صوبے کے جن اضلاع میں گیس پائپ لائنیں موجود ہیں کے شہریوں کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ بیان میں تینوں واقعات میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔