سندھ بلدیاتی انتخابات میں آر اوز کی بدنیتی ثابت ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی، چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کا کیس کی سماعت کی۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے سندھ میں ہمارا تجربہ اچھا نہیں رہا، آر اوز کی بدنیتی ثابت ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی۔سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ فارم 11 سب سے اہم ہے، فریقین بےضابطگیوں کے ثبوت لائیں سب کو سنیں گے، کہا کہ دوبارہ الیکشن بھی کرا سکتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے وکیل نے کہا الیکشن کمیشن نے براہ راست اعتراضات سننے ہیں تو الیکشن ٹریبونلز بند کردیں۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔