زہری سے لاپتہ عبدالوحید لوٹانی کی لاش برآمد
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)زہری گزشتہ 35 دن سے لاپتہ عبدالوحید لوٹانی کی لاش زہری سٹی سے متصل سیاہ پہاڑ سے مل گئی مرحوم کا زہنی توازن درست نہیں تھا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 35 دن سے لاپتہ نوجوان عبدالوحید لوٹانی کی لاش مل گئی لاپتہ عبدالوحید کا زہنی توازن درست نہیں تھا وہ گھر سے نکل کر واپس نہیں آیا کافی تلاش اور تگ ودو کے بعد آج لاش ساہ پہاڑ سے مل گئی مرحوم حاجی حسن لوٹانی کے فرزند ماسٹرعبدالعزیز لوٹانی کے بھائی تھے مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین آج رات نورگامہ قدیم قبرستان میں کر دی جائیگی۔
