دکی ، کوئلہ کان میں دم گھنٹے سے 2 کانکن بے ہوش

دکی(ڈیلی گرین گوادر) دکی میں کوئلہ کان میں دم گھنٹے سے دو کان کن بے ہوش ہوگئے، تفصیلات کے مطابق بدھ کو دکی میں مقامی کوئلہ کان میں کان کنی کے دوران زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے دو کانکنوں عبداللہ ولد عبدالحلیم اور محمد یعقوب ولد عبدالعزیز ساکنان قمرالدین ژوب کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے