جماعت اسلامی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کریگی، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان بھر میں جمعہ کو مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کو جرم بے گناہی میں گرفتاری، جھوٹے مقدمات کے خلاف اور رہائی کیلئے بھر پور احتجاج کریگی۔مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں احتجاجی ریلیاں ،مظاہرے اورجلسے واحتجاج ہوگا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کو رہا نہ کیا گیا تواحتجاجی تحریک کو وسعت دیکر بلوچستان سمیت ملک بھر میں دھرنے ،جلسے واحتجاج ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ عوام دشمن حق وسچ کی آوازدبانے کی ناکام کوشش وسازش کر رہے ہیں، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا ریمانڈ نہیں ان کا ڈیمانڈ دیا جائے، اوچھے ہتھکنڈوں سے حق وسچ کا راستہ نہیں روکا جاسکتا ۔رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ ناانصافی ،لاقانونیت اورظلم کی وجہ سے آج سرکاری عہدوں کا غلط استعمال کرکے ٹرالر مافیا،چوروں بھتہ خوروں کی سرپرستی کرنے والے آزادجبکہ عوام ،کاروباری حضرات اور مچھیروں کے روزگار کا تحفظ اور حقوق کیلئے پرامن جدوجہد کرنے والاقید میں ہے۔

انہوں نے امرائے اضلاع کو ہدایت کی کہ جمعہ 27جنوری ضلعی پریس سینٹرز،جامع مساجد ،مرکزی عوامی مقامات پر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی بلوچستان وگوادر کے دیگر سیاسی کارکنان کی گرفتاریوں اورناروامقدمات کے خلاف احتجاج کیا جائے انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر کی رہائی،مقدمات ختم کرنے اور گوادروبلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے احتجاج جاری رہے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے