بلوچستان میں نوجوان نسل کیلئے غیر نصابی سرگرمیاں اور کھیلوں کے فروغ میں گہری دلچسپی لی جارہی ہے،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے نمائشی میچ کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے پانچ فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہونگے میچ کو دیکھنے کیلئے 30ہزار سے زائد شائقین کی آمد متوقع ہے اسٹیڈیم میں انٹر نیشنل سطح کے تمام تر سہولیات اور تزئین وآرائش کاکام جاری ہے منیجر نواب اکبر خان بگٹی کرکٹ گراؤنڈ،منصور خان کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم پی ایس ایل کے نمائشی میچ کی تمام تر تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اسٹیڈیم میں رنگ وروغن اور وی آئی پی بکس کے ساتھ ڈیجیٹل اسکور بورڈ اور میڈیا گیلری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے امید ہے کہ اسٹیڈیم میں میچ کے دن 30ہزار سے زائدشائقین پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تیاری کے بعد اب انتظامی معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے جس میں کھلاڑیوں کی آمد رہائش اور دیگر انتظامی امور کو دیکھا جارہا ہے امید ہے کہ پاکستان کرکٹ کے تمام چمکتے دھمکتے ستارے جلوہ گر ہوں گے پی ایس ایل کے اس نمائشی میچ سے بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ اور مستقبل میں پی ایس ایل کے انٹر نیشنل میچز کے انعقاد میں بھی مدد ملے گی ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے اس حوالے سے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش اور سہولیات کی حوالے سے فوری طور پر فنڈز کا اجراء کیا گیا تاکہ صوبے کے نوجوان نسل کو ایک صحت مند تفریح کا موقع میسر آسکے وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق بلوچستان میں نوجوان نسل کیلئے غیر نصابی سرگرمیاں اور کھیلوں کے فروغ میں گہری دلچسپی لی جارہی ہے حال ہی میں کوئٹہ میں قومی ہیر و شاہد آفریدی اکیڈمی کا قیام بھی عمل میں لا یا گیا ہے جو نہ صرف کھیلوں کا موقع فراہم کرے گا بلکہ نوجوانوں کیلئے وکیشنل ٹریننگ بھی مہیا کی جائیگی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پی ایس ایل کے اس نمائشی میچ سے بلوچستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کا دروازہ کھلے گا ہماری کوشش ہوگی کہ آنے والے تمام کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں امن وامان کے قیام اور عالمی معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے تاکہ نوجوان نسل اس سرگرمی سے مستفید ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے