کوئٹہ ، دم گھٹنے سے باپ اور3 بیٹے جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں دم گھٹنے سے باپ اور3بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پررہائش پذیر امان اللہ اوراسکے اہل خانہ شدید سردی کے باعث کمرے میں گیس ہیٹر جلتا چھوڑ کرسوگئے رات کے کسی وقت کمرے میں آکسیجن ختم ہونے کے بعد گیس ہیٹر بند ہوگیا جس سے دم گھنٹے سے امان اللہ اوراسکے تین بیٹے حفیظ اللہ، محب اللہ، قاری حبیب اللہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں جاں بحق ہونے والوں کاتعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے