مولانا عبدالواسع سے میرعمر خان جمالی کی ملاقات،جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دی
ڈیرہ اللہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے امیر و وفاقی وزیر ہاوسنگ مولانا عبدالواسع کی وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے توانائی و پی ٹی آئی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر عمر خان جمالی سے روجھان جمالی میں ملاقات ملکی و صوبائی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا، منگل کو مولانا عبدالواسع وفد کے ہمراہ روجھان جمالی پہنچے تو میر عمر خان جمالی نے انکا استقبال کیا، ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ملکی و صوبائی سیاست پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر مولانا عبدالواسع نے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کا اہم پیغام بھی میر عمر خان جمالی تک پہنچایا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالواسع نے میر عمر خان جمالی کو جے یو آئی میں شمولیت کی بھی دعوت دی۔