لسبیلہ ، سردی کی شدت میں اضافہ لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کی جانب سے چلنے والی سرد ہواں کی وجہ سے لسبیلہ شدید سردی کی لپیٹ میں،بازار سر شام ہی ویران، لوگ گھروں محصور ہو کر رہ گئے۔گرم کپڑوں اور گرم مشروبات کی فروخت میں اضافہ، سیلاب متاثرین خیموں اور کھلے مکانات میں زندگی گزرنے والوں کی مشکلات میں مذید اضافہ، تفصیلات کے مطابق لسبیلہ شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔سورج ڈھلنے سے پہلے ہی بازار ہی ویران نظر آتے ہیں، لوگ گھروں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔گرم کپڑوں اور گرم مشروبات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سردی سے بچنے کے لیئیلوگ گرم کپڑے،سوئٹر، جیکٹ میں ملبوس نظر آتے ہیں۔ بازاروں میں نئے اور پرانے جیکٹس سوئٹرز کی دکانوں میں گاہکوں کا رش امڈ آیا ہے۔جبکہ دوسری جانب سرد ہواں اور سردی کی شدت کے اضافے کے باعث سیلاب سے متاثرہ خیموں اور کھلے آسمان تلے زندگی گزرنے والوں کی مشکلات میں مذید اضافہ گھر نہ ہونے کی وجہ سے اپنے معصوم بچوں کو سردی سے بچانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس حوالے سے سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ اس شدید سردی میں ہمیں اپنے بچوں خیموں میں سردی سے محفوظ رکھنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہیں گرمی کے موسم میں سیلاب آیا تھا لیکن سردی بھی آ گئی۔ اب سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا لیکن حکومت کو عوام سے کوی ہمدردی نہیں جو سیلاب متاثرین کے مسلہ کو سنجدگی سے لینے کی بالکل کوشش ہی نہیں کررہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایک تو سیلاب سے گھروں محروم ہیں دوسری جانب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ امداد کے منتظر ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے فوری حفاظتی کے اقدامات کیے جایں تاکہ ان کا شدید سردی سے بچا ممکن ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے