عصر حاضر میں صوبے اورقومی ترقی کا انحصار تعلیم پر ہے ، ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگونے تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ عصر حاضر میں صوبے اورقومی ترقی کا انحصار تعلیم پر ہے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح میں رکھا ہے اورتعلیم سے ہی ہم دنیا میں اپنی قومی تشخص کو اجاگر کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ ایجوکیشن ڈے کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں کیا وزیر داخلہ میر ضیاکا کہنا تھا کہ بلکہ عالمی سطح پر میدانِ علم میں اپنا حصہ ڈال کر باوقار، تہذیب یافتہ اور قابل احترام اقوام کی صف میں شامل ہو جبکہ صوبائی حکومت اپنے قیام سے لے کر اب تک اسی جذبے اور مقصد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ہم نے دنیا کے چیلنجز کا سامنا صرف تعلیمی ترقی سے ہی کرنا ہے اورجہاں تعلیم عام ہو گوہاں پر امن ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے