سویڈن حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے کھلے دشمن ہیں ، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صدرملی یکجہتی کونسل بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری سیدمومن شاہ جیلانی،سینیئرنائب صدرعلامہ سیدہاشم موسوی،نائب صدورڈاکٹرعطا الرحمان،مولاناانوارلحق حقانی،مولاناہدایت الرحمان بلوچ،علامہ اکبرحسین زاہدی،رانامحمداشفاق،سیدعتیق الرحمان،مولانا عبدالکبیرشاکر،علامہ مقصودعلی ڈومکی، سیدمومن شاہ،علامہ حبیب اللہ چشتی قادری،نجیب الرحمان ساسولی نے کہا ہے کہ”سٹاک ہوام“ سویڈن میں انتہا پسند سیاست دان راسموس پالو ڈن کو حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کیلئے مظاہروں کی اجازت دینا شرمناک اقدام ہے جس کو آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کیا جا رہا ہے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دیکر سویڈن حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے کھلے دشمن ہیں جو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا عمل بار بار دوہراتے ہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے اس کی مذمت کافی نہیں، معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن واقعہ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہر مسلمان سویڈن کی اس دہشت گردی کی مذمت کریں اقوام متحد ہ،اوآئی سی سمیت عالمی اداروں کو اس جرم ودہشت گردی کے خلاف آوازبلند کرناچاہیے۔اسلام امن کا مذہب ہے سویڈن ایسے شرمناک واقعات کی روک تھا م کریں۔مغرب کوشعائر اسلام کی توہین سے ہر صورت روکھنا ہوگابدقسمتی سے مسلم ممالک میں غیرت مندباعمل حکمران نہیں جس کی وجہ سے مغرب،یہودوہنود اس قسم کی دہشت گردی کر رہے ہیں۔انسانی حقوق کے اداروں کو خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ ہر سطح پر سویڈن کی اس دہشت گردی کے خلاف آوازبلند کرناچاہیے مغرب کبھی قرآن پاک کی توہین کبھی رحمت العالیم ﷺ کی توہین تو کبھی داڑھی وپگڑی کی توہین مسلم کب تک اس کو برداشت کرتے رہیں گے۔ سویڈن درحقیقت اسلام فوبیا کو ہوا دے رہا ہے۔اس سے دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کی دل آزاری ہو گئی۔ کفار نے اپنی تمام حدود و قیود کو عبور کر لیا ہے۔اقوام متحدہ اور انسانیت کے علمبر دار ممالک اس عمل کی نہ صرف مذمت کریں بلکہ سویڈن میں ہونے والے ان مظاہروں کو رکوانے کے لئے اپنا اثرو روسوخ استعمال بھی کریں