سبی ، لیویز فورس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی مفرور ملزمان گرفتار
سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سبی کی سربراہی میں لیویز فورس کی ایک مشترکہ کمبائن کاروائی رسالدار عبد الوحید رسالدار عبدالمالک دفعدار گزین بمعہ لیویز فورس سبی کی کامیاب کارروائی مفرور ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی کی سربراہی میں لیویز فورس کی مشترکہ کارروائی رسالدار عبد الوحید، رسالدار عبدالمالک، دفعدار گزین بمعہ لیویز فورس سبی کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم ایاز ولد حبیب خان قوم چانڈیہ سکنہ جمعہ کچھ بخشہ چانڈیا کو گرفتار کرلیا، ملزم دو مختلف کیسز میں ملوث تھا ایف آئی آر مقدمہ نمبر 08/2021 اور ایف آئی آر مقدمہ نمبر 04/022 میں سبی لیویز کو مطلوب تھا، ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی صاحب نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اپنا قبلہ درست کر لیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی قانون سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈان شروع کردیا گیا ہے جس میں بہت سی کامیابیاں ملی جن میں اب تک قتل۔اشتہاری و مفرور ملزمان گرفتار کیے جا چکے اور مزید بھی کاروائیاں جاری رہیں گی، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔